ونٹر اولمپکس میلان2026،ایلیسا لیو ویمنز فگر سکیٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل کی مضبوط امیدوار

میلان ۔18فروری (اے پی پی):میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں فگر سکیٹنگ کے ویمنز شارٹ پروگرام میں امریکی ٹیم کی سٹار کھلاڑی ایلیسا لیو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے کی مضبوط امیدوار بن گئی ہیں جبکہ ان کی ساتھی کھلاڑی ایمبر گلین اور ازابیو لیویٹو تمغوں کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایلیسا لیو نے روفے کے گیت پرومس پر انتہائی دلکش …

میلان ۔18فروری (اے پی پی):میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں فگر سکیٹنگ کے ویمنز شارٹ پروگرام میں امریکی ٹیم کی سٹار کھلاڑی ایلیسا لیو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے کی مضبوط امیدوار بن گئی ہیں جبکہ ان کی ساتھی کھلاڑی ایمبر گلین اور ازابیو لیویٹو تمغوں کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایلیسا لیو نے روفے کے گیت پرومس پر انتہائی دلکش اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر تماشائیوں نے کھڑے ہو کر انہیں داد دی اور انہوں نے 76.59 پوائنٹس حاصل کیے۔

ایلیسا لیو اس وقت جاپانی کھلاڑیوں ایمی ناکائی اور کاؤری ساکاموٹو کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور کل جمعرات کو ہونے والے حتمی راؤنڈ میں سونے کا تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔دوسری جانب امریکی قومی چیمپئن ایمبر گلین کے لیے یہ مقابلہ کسی بڑے دھچکے سے کم ثابت نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے روٹین کے دوران ایک اہم جمپ مکمل نہ کر سکیں جس کے باعث وہ 13ویں نمبر پر چلی گئیں اور ان کی میڈل جیتنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔

اسی طرح ازابیو لیویٹو نے اگرچہ اپنی پرفارمنس میں مہارت اور نفاست دکھائی لیکن وہ 70.84سکور کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہیں جو کہ میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے کافی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی خواتین نے 2006 کے بعد سے اب تک انفرادی فگر سکیٹنگ میں کوئی اولمپک میڈل نہیں جیتا ہے اور اب تمام نظریں ایلیسا لیو پر جمی ہیں کہ کیا وہ 20سال کی عمر میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کر پائیں گی یا نہیں۔