ریو ڈی جنیرو ۔18فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ میزبان ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہم وطن حریف ٹینس کھلاڑی ماریانو نیوون کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ …
ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو کا ریو اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو ۔18فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ میزبان ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہم وطن حریف ٹینس کھلاڑی ماریانو نیوون کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔
اے ٹی پی ٹور کے زیر اہتمام ریو اوپن ٹینس ایونٹ برازیل کے مشہور شہر ریوڈی جنیرو کے جاکی ٹینس کلب میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف ٹینس کھلاڑی ماریانو نیوون کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








