لاہور۔18فروری (اے پی پی):پاکستان شاہینز 3 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ قومی شاہینز کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ سیریز سے قبل پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز کا مقابلہ انگلینڈ لائنز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز20 فروری سے شروع ہوکر9 مارچ تک جاری رہے گی۔ سیریز میں مجموعی طور …
پاکستان شاہینز کا دورہ متحدہ عرب امارات، سیریز 20 فروری سے شروع ہو گی

مزید خبریں
لاہور۔18فروری (اے پی پی):پاکستان شاہینز 3 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ قومی شاہینز کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ سیریز سے قبل پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز کا مقابلہ انگلینڈ لائنز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز20 فروری سے شروع ہوکر9 مارچ تک جاری رہے گی۔
سیریز میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے جن میں 3 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ مقابلے شامل ہیں، تمام میچز ابوظہبی اوول سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع سمجھی جا رہی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق دورہ متحدہ عرب امارات سے کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوگا جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو اس سیریز میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔








