اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):جاز ورلڈ کے کلاؤڈ اور سائبر سکیورٹی پلیٹ فارم’’ گرج‘‘نے رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے قیام کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ جاز پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا مکمل اسلامی ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے جو مکمل طور پر مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر کام کرے گا، یہ پیشرفت گرج کی اس صلاحیت کی مظہر ہے جس کے ذریعے وہ حساس …
گرج کا مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر پاکستان کے پہلے مکمل اسلامی ڈیجیٹل ریٹیل بینک ’’رقمی‘‘ کے قیام کے لئے تعاون
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):جاز ورلڈ کے کلاؤڈ اور سائبر سکیورٹی پلیٹ فارم’’ گرج‘‘نے رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے قیام کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ جاز پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا مکمل اسلامی ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے جو مکمل طور پر مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر کام کرے گا، یہ پیشرفت گرج کی اس صلاحیت کی مظہر ہے جس کے ذریعے وہ حساس اور اہم مالیاتی نظام کو مؤثر انداز میں چلا تاہے جبکہ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کو نئی جہت دینے کے عزم کو بھی تقویت دیتا ہے۔کلاؤڈ نیٹو ادارے کے طور پر تشکیل دیئے گئے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک نے اپنی مکمل ٹیکنالوجی سٹیک جس میں کور بینکنگ سسٹمز، ڈیجیٹل چینلز اور مکمل طور پر فعال پروڈکشن (پی آر) اور ڈیزاسٹر ریکوری (ڈ ی آر ) ماحول شامل ہیں گرج کے انٹرپرائز گریڈ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر تعینات کر دی ہے۔
آغاز ہی سے مکمل ہوسٹڈ ماڈل اختیار کرنے کے ذریعے رقامی نے روایتی نظام کی رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے ایک قابلِ توسیع اور اعلیٰ کارکردگی پر مبنی بنیاد قائم کی ہے جو پائیدار ڈیجیٹل ترقی کے لئے تیار کی گئی ہے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر انٹرپرائز سلوشنز جازورلڈ شہزاد رشید نے کہا کہ ایک مکمل اسلامی ڈیجیٹل بینک کے طور پر رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کو ایسے کلاؤڈ ماحول کی ضرورت تھی جو ریگولیٹڈ بینکاری آپریشنز کی مکمل معاونت کر سکے۔ ان کے ساتھ ہماری شراکت داری اس عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے لئے ایک محفوظ، مستحکم اور قومی سطح پر قابلِ توسیع ڈیجیٹل بنیاد فراہم کرتے ہیں۔رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے پہلے مکمل اسلامی ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے طور پر ہماری بنیاد کو ابتدا ہی سے محفوظ، قابلِ توسیع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری تھا۔ گرج کے ساتھ شراکت داری نے ہمیں اپنے مکمل ٹیکنالوجی سٹیک ایک قابلِ اعتماد مقامی کلاؤڈ پلیٹ فارم پر تعینات کرنے کے قابل بنایا، اس سے ہمیں جدت کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی، اعتماد اور ریگولیٹری ہم آہنگی کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک، گرج کے ٹئیر تھری (Tier III) سرٹیفائیڈ انفراسٹرکچر پر کام کرے گا جس میں اعلیٰ دستیابی کو یقینی بنانے خاص طور پر ریگولیٹڈ مالیاتی ورک لوڈز کے لئےبلٹ اِن ریڈنڈنسی شامل ہے ۔ اس پلیٹ فارم میں نگرانی، رسائی، اور خطرات کی نشاندہی جیسے بنیادی سکیورٹی کنٹرولز بھی شامل ہیں تاکہ محفوظ آپریشنز اور طویل مدتی اسکیل ایبلٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ پیشرفت پاکستان میں کلاؤڈ پر مبنی مالیاتی خدمات کے لئے ایک نیا معیار قائم کرتی ہے اور گرج کے اس کردار کو مزید مضبوط بناتی ہے جس کے تحت وہ بزنس کنٹینیوٹی سے لیس خدمات فراہم کر رہا ہے جو رقامی کو نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل بینک کے طور پر ابھرنے میں تقویت دیں گی۔









