میلان۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر سرمائی اولمپکس 2026کا طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ بی بی سی کے مطابق فائنل میچ میں فیصلہ کن گول اوور ٹائم میں میگن کیلر نے سکور کیا، جس کے ساتھ ہی امریکی ٹیم نے بھرپورجشن منایا۔یہ امریکی خواتین ٹیم کا تیسرا اولمپک طلائی …
ونٹر اولمپکس 2026ویمنز آئس ہاکی فائنل ، امریکا کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدطلائی تمغہ جیت لیا
میلان۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر سرمائی اولمپکس 2026کا طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ بی بی سی کے مطابق فائنل میچ میں فیصلہ کن گول اوور ٹائم میں میگن کیلر نے سکور کیا، جس کے ساتھ ہی امریکی ٹیم نے بھرپورجشن منایا۔یہ امریکی خواتین ٹیم کا تیسرا اولمپک طلائی تمغہ ہے اور ونٹر اولمپکس 2018 پیونگ چانگ میں کامیابی کے بعد پہلا بڑا اعزاز ہے۔
پالاٹالیا، میلان کے سانتا جولیا آئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں کینیڈا کی کرسٹن او نیل نے دوسرے ہاف میں گول کر کے برتری دلائی ۔میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل امریکی کپتان ہیلری نائٹ نے اپنے اولمپک کیریئر کا پندرہواں اور آخری گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اوور ٹائم دیا گیا ۔ فیصلہ کن مرحلے میں میگن کیلر نے کینیڈین گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو تیسری بار اولمپک ٹائٹل جتوا دیا۔ امریکا کی یہ 2018 کے بعد پہلی اولمپک فتح ہے جبکہ کینیڈا کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ 1998 میں خواتین آئس ہاکی کی شمولیت کے بعد سے، سوائے 2006 کے مقابلوں کے، ہر اولمپک فائنل میں امریکا اور کینیڈا آمنے سامنے آئے ہیں۔ کینیڈا پانچ مرتبہ چیمپئن رہ چکا ہے، تاہم اس بار امریکی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ادھر کانسی کے تمغے کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے سوئیڈن کو 1-2 سے شکست دی۔









