گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمداعوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا پی پی پی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمداعوان کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمداعوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی جمہوریت کے استحکام کے لیئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت بلند درجات اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔








