وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے فاروق ستار کی ملاقات، مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ملاقات کی، جس میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ملاقات کی، جس میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو آسان مالیاتی سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور کاروباری معاونت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،حکومت کاروباری برادری خصوصاً مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے،ایس ایم ایز کے فروغ سے روزگار کے مواقع، برآمدات اور صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مضبوط ایس ایم ای سیکٹر ہی پائیدار معاشی ترقی اور صنعتی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ملاقات میں فاروق ستار نے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لئے حکومت کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔