نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں آمد پر خیرمقدم کیا۔
کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی دفتر خارجہ آمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں آمد پر خیرمقدم کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔








