افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چنائی۔20فروری (اے پی پی):افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈا کے خلاف آخری میچ میں فتح کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 44 سالہ سابق انگلش بیٹر جوناتھن ٹروٹ جو 2022 میں اتفاقیہ طور پر گراہم تھورپ کی جگہ افغانستان ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے، نے اپنے دورِ …

چنائی۔20فروری (اے پی پی):افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈا کے خلاف آخری میچ میں فتح کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 44 سالہ سابق انگلش بیٹر جوناتھن ٹروٹ جو 2022 میں اتفاقیہ طور پر گراہم تھورپ کی جگہ افغانستان ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے، نے اپنے دورِ اقتدار میں افغانستان کو عالمی کرکٹ کی ایک مضبوط قوت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران جوناتھن ٹروٹ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور افغان ٹیم کے ساتھ گزارے گئے سفر کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے۔ ان کے دور میں افغانستان نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دینے کے علاوہ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی بار دو طرفہ سیریز جیتنے کے تاریخی اعزازات حاصل کیے۔ پریس کانفرنس میں ٹروٹ کا کہنا تھا کہ انہیں افغان کھلاڑیوں کی قدرتی صلاحیتوں اور ان کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر دلی سکون ملا۔

ابراہیم زدران نے کینیڈا کے خلاف اپنی 95 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے کوچ کے نام کیا۔ مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے خواہش ظاہر کی کہ وہ کسی دن اپنے ملک انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیں گے، تاہم انہوں نے افغان ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت کو اپنے کیریئر کا سب سے یادگار حصہ قرار دیا۔