کولمبو۔20فروری (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری کو ہونے والے اہم میچ سے ایک روز قبل R. Premadasa Stadium میں موسلا دھار بارش کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم کا تربیتی سیشن متاثر ہوگیا۔ ہفتہ کے روز کیویز کا تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن شیڈول تھا اور کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں پریکٹس کا آغاز بھی کیا، تاہم تقریباً دو گھنٹے گزرنے کے بعد اچانک تیز …
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری کو ہونے والے اہم میچ سے ایک روز قبل موسلا دھار بارش کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم کا تربیتی سیشن متاثر

مزید خبریں
کولمبو۔20فروری (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری کو ہونے والے اہم میچ سے ایک روز قبل R. Premadasa Stadium میں موسلا دھار بارش کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم کا تربیتی سیشن متاثر ہوگیا۔
ہفتہ کے روز کیویز کا تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن شیڈول تھا اور کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں پریکٹس کا آغاز بھی کیا، تاہم تقریباً دو گھنٹے گزرنے کے بعد اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے گراؤنڈ کی صورتحال بدل گئی۔
بارش میں شدت آنے پر گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر پچ اور آؤٹ فیلڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا جبکہ کھلاڑیوں کو آؤٹ ڈور پریکٹس ادھوری چھوڑ کر ڈریسنگ روم واپس جانا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ نے موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد باقی ماندہ سیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث کھلاڑی مکمل تیاری کا موقع حاصل نہ کرسکے، تاہم کوچنگ اسٹاف پُرامید ہے کہ میچ کے روز موسم بہتر رہے گا اور ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق میدان میں اترے گی۔








