پنجاب پولو کپ، ٹیم ایف جی پولو نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام97 واں پنجاب پولو کپ کے چوتھے روز ٹیم ایف جی پولو نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ بینک کے تعاون سے منعقدہ پنجاب کپ کا 97 واں ایڈیشن لاہور پولو کلب میں جاری ہے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سینئر ممبرز، سیکرٹری میجر امجد غفور(ر) اور فیملیز کی …

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام97 واں پنجاب پولو کپ کے چوتھے روز ٹیم ایف جی پولو نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ بینک کے تعاون سے منعقدہ پنجاب کپ کا 97 واں ایڈیشن لاہور پولو کلب میں جاری ہے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سینئر ممبرز، سیکرٹری میجر امجد غفور(ر) اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایف جی پولو نے بی این پولو کی ٹیم کو 9-5.5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے تین، مارکوس ریوالا،راجہ تیمور ندیم اور امین رحمان نے دو دو گول سکور کیے۔ بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز نے تین، عدنان جلیل اعظم اورو ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اتوار کی سہ پہر مین فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ایف جی پولو سے ہوگا جبکہ تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں لاہور پولو کلب کی ٹیم کا مقابلہ بی این پولو سے ہوگا۔