نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے ساتویں روز پول اے میں کراچی ریجن بلوز اور کوئٹہ ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

راولپنڈی۔21فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے ساتویں روز پول اے میں کراچی ریجن بلوز اور کوئٹہ ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کراچی بلوز کی ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کے چار، چار پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کراچی بلوز کے خلاف آزاد کشمیر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 …

راولپنڈی۔21فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے ساتویں روز پول اے میں کراچی ریجن بلوز اور کوئٹہ ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کراچی بلوز کی ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کے چار، چار پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کراچی بلوز کے خلاف آزاد کشمیر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ حسنین ندیم 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی بلوز کی جانب سے وہاج ریاض اور رحمان غنی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی بلوز نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان غازی غوری نے 37 گیندوں پر 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ عثمان رحیم نے 19 گیندوں پر 33 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پلیئر آف دی میچ وہاج ریاض نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 15 رنز سکور کیے۔ آزاد کشمیر کے فیضان سلیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ ریجن نے لاڑکانہ کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز بنائے۔ بسم اللہ خان نے 51 اور یاسر خان نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 124 رنز ہی بنا سکی۔ غلام رضا کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔