ایف آئی اے کی کھلی کچہری ، اٹلی بھجوانے کے نام پر 43 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

سیالکوٹ۔ 21 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کھلی کچہری میں موصول ہونے والی عوامی شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نےکارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر محمد ارشد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے اس کے بیٹے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 43 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم اسے اٹلی کی بجائے غیر …

سیالکوٹ۔ 21 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کھلی کچہری میں موصول ہونے والی عوامی شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نےکارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر محمد ارشد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے اس کے بیٹے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 43 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم اسے اٹلی کی بجائے غیر قانونی طور پر موریطانیہ بھیج دیا۔

ملزم نہ تو متاثرہ شہری کو طے شدہ منزل تک پہنچا سکا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف نےکہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی ہے اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بیرون ملک ملازمت یا ویزاکے سلسلے میں صرف مستند ذرائع سے رجوع کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔