کولمبو۔21فروری (اے پی پی):پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا اہم مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پریمادس سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جانا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز میچ سے محروم رہ گئے۔میچ سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان …
پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا
کولمبو۔21فروری (اے پی پی):پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا اہم مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پریمادس سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جانا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز میچ سے محروم رہ گئے۔میچ سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے تھے۔
لیکن اسی دوران بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے میدان کو کھیل کے قابل بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم موسم کی خرابی کے باعث صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔بارش طویل ہونے کے سبب ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی اور بالآخر امپائرز نے طویل انتظار کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کو قوانین کے مطابق ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
میچ کی منسوخی سپر 8 مرحلے میں دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر اثر انداز ہوسکتی ہے، کیونکہ اس مرحلے میں ہر پوائنٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ شائقین کو امید تھی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، تاہم خراب موسم نے ان کی توقعات پر پانی پھیر دیا۔









