کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اب اس کے دو میچ باقی ہیں۔ پاکستان …
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا
کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اب اس کے دو میچ باقی ہیں۔
پاکستان 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا جبکہ آخری میچ میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے اور ایک ایک پوائنٹ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے لیے اب ہر میچ عملی طور پر ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
اگر گرین شرٹس نیٹ رن ریٹ پر انحصار کیے بغیر سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے باقی دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ دونوں فتوحات کی صورت میں پاکستان کے مجموعی پوائنٹس پانچ ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہو جائے گی تاہم اگر ایک میچ جیتا اور ایک ہارا تو تین پوائنٹس کے ساتھ اسے دیگر ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر انحصار کرنا پڑے گا۔









