کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران مسلسل بارش نے میچوں کا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، اب انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا اہم مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔پالی کیلے میں اتوار …
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ، سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران مسلسل بارش نے میچوں کا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، اب انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا اہم مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔پالی کیلے میں اتوار کے روز سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران بارش کے امکانات انتہائی زیادہ بتائے جا رہے ہیں۔
موسمیاتی رپورٹس کے مطابق دن کے وقت بارش کا امکان 87 فیصد تک ہے جبکہ رات میں بھی 55 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق دن میں تقریباً تین گھنٹے اور رات میں دو گھنٹے تک بارش ہو سکتی ہے، جس سے مکمل 20 اوورز کا میچ ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔میچ کے مقررہ وقت پر بارش کے امکانات عروج پر ہونے کی وجہ سے تاخیر سے آغاز یا بار بار کھیل رکنے کا خدشہ ہے۔
سپر 8 مرحلے کے میچوں کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا، اس لیے اگر میچ ممکن نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر مقابلہ بے نتیجہ قرار دیا جائے گا۔شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ موسم بہتر ہوگا اور ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔









