بارسلونا۔23فروری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پچیسویں میچ میں لیوانٹے کو ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوانٹے کو بآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے مارک برنل،فرینکی ڈی جونگ اورفرمین لوپیز نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ …
سپینش لالیگا میں بارسلونا نے لیوانٹے کو بآسانی 0-3گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
بارسلونا۔23فروری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پچیسویں میچ میں لیوانٹے کو ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوانٹے کو بآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے مارک برنل،فرینکی ڈی جونگ اورفرمین لوپیز نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بارسلونا کی لیگ میں بیسویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن تاحال سنبھالی ہوئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
سپین کے شہر بارسلونا کے سپاٹیفائی کیمپ نائومیں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور لیوانٹے کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیوانٹے کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے مارک برنل نے چوتھے ،فرینکی ڈی جونگ نے 32 ویں اورفرمین لوپیز نے 81 ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ میں لیوانٹے کی ٹیم میچ میں بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 20 ویں فتح ہے اور وہ ایس ایل ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔








