کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے تھر جیپ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، تھر آف روڈ ریلی 26سے 29مارچ تک سندھ کے ریگستانی علاقے تھر کے صحرا میں منعقد ہوگی،ریلی کیلئے ٹریک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا جس میں ملک بھر کے ٹاپ ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ ماہ منعقد ہونے والی تھر …
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے تھر جیپ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے تھر جیپ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، تھر آف روڈ ریلی 26سے 29مارچ تک سندھ کے ریگستانی علاقے تھر کے صحرا میں منعقد ہوگی،ریلی کیلئے ٹریک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا جس میں ملک بھر کے ٹاپ ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ ماہ منعقد ہونے والی تھر جیپ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹر ایسوسی ایشن کے ہمراہ کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے کی۔اجلاس میں تھر آف روڈ ریلی کے ساتھ موٹر بائیک ریس، گھوڑوں اور اونٹوں کی ریس اور میوزیکل پروگرام کے انعقاد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، موٹر ایسوسی ایشن کے سید ظہیر حسین شاہ اور ریحان قریشی شریک ہوئے، جبکہ ڈی ایس او واش دیو مالہی اور سیکشن افسر علی ڈنو گوپانگ بھی موجود تھے۔
سیکرٹری کھیل منور علی مہیسر نے بتایا کہ اس بار تھر جیپ ریلی کو مزید رنگا رنگ بنانے کے لیے موٹر بائیک ریس کے ساتھ گھوڑوں اور اونٹوں کی روایتی ریس اور خصوصی میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ شائقین کو کھیل اور ثقافت دونوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں اسٹاک، لیڈیز اور پری پیئرڈ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔26 مارچ کوگاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل انسپیکشن ہوگی، 27 مارچ کو کوالیفائنگ ریس، 28 مارچ کو اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے جبکہ 29 مارچ کو پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔سیکریٹری کھیل نے کہا کہ تھر جیپ ریلی سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی معیشت کو تقویت ملے گی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے بڑے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گی۔
ترجمان کے مطابق تقریب میں وزیر کھیل محمد بخش مہر مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ مکیش کمار چاولہ،سید ذوالفقار شاہ، اراکین سندھ اسمبلی نادر مگسی، قاسم سراج سومرو اور دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔








