ریاض ۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے فلاحی پورٹل "احسان"نے ادارہ امورحرمین شریفین کے تعاون سے مخیرافراد کےلیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار دسترخوان پروگرام میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ادارہ امورحرمین نے رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان کے امور کو منظم بنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت دسترخوان لگانے …
سعودی عرب کے فلاحی پورٹل "احسان” کا افطار دسترخوان پروگرام کے حوالے سے نئی سہولت کا ا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے فلاحی پورٹل "احسان”نے ادارہ امورحرمین شریفین کے تعاون سے مخیرافراد کےلیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار دسترخوان پروگرام میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ادارہ امورحرمین نے رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان کے امور کو منظم بنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ کا حصول ضروری ہے۔احسان پورٹل کے ذریعے ایسے افراد جو پرمٹ حاصل نہیں کرسکے۔
وہ پورٹل کے ذریعے افطار پروگرام میں شرکت کرسکیں گے۔متعلقہ کمیٹی پورٹل کے ذریعے افطار اکاونٹ میں وصول ہونے والی رقم سے مقررہ افطار پیکٹس تیار کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تقسیم کرنے کے امور کی نگرانی منظم اور شفاف طریقے سے کرتی ہے۔احسان پورٹل میں افطار کے لیے عطیات ارسال کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ سمارٹ ایپ کے ذریعے احسان پورٹل میں لاگ ان کرنے کے بعد ’فرص التبرع‘ کا انتخاب کیا جائے۔ اپنی مرضی کی رقم درج کرکے باسانی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔








