سعودی وزیرخارجہ سے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، مختلف امو ر پر تبادلہ خیال

ریاض ۔25فروری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔ یاد رہے گزشتہ روزسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور شامی ہم منصب اسعد الشیبانی …

ریاض ۔25فروری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روزسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور شامی ہم منصب اسعد الشیبانی نے سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات، شام اور خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔