واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جس میں ان کی جانب سے عائد کردہ عالمی محصولات کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔شنہوا کے مطابق اپنے سالانہ خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے تجارتی شراکت دار موجودہ معاہدوں کو …
ڈونلڈ ٹرمپ کا سپریم کورٹ کے ٹیرف فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

مزید خبریں
واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جس میں ان کی جانب سے عائد کردہ عالمی محصولات کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔شنہوا کے مطابق اپنے سالانہ خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے تجارتی شراکت دار موجودہ معاہدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ بطور صدر ان کے پاس نیا اور ممکنہ طور پر زیادہ سخت معاہدہ کرنے کے قانونی اختیارات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ قومی ہنگامی حالات سے متعلق قانون کے تحت عائد کیے گئے وسیع پیمانے کے محصولات غیر آئینی ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بین الاقوامی ہنگامی اقتصادی اختیارات کے قانون کے تحت نافذ کردہ محصولات آئین سے متصادم ہیں، اور یوں اپریل سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو باضابطہ طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔








