امریکا کو وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل موصول ہوگیا ہے،امریکی صدر

واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو نکولوس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل موصول ہو گیا ہے ۔شنہوا کے مطابق اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اپنے نئے دوست اور شراکت دار وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل موصول …

واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو نکولوس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل موصول ہو گیا ہے ۔شنہوا کے مطابق اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اپنے نئے دوست اور شراکت دار وینزویلا سے 80 ملین بیرل سے زیادہ تیل موصول ہوا ہے۔ امریکی تیل کی پیداوار میں روزانہ 6 لاکھ بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے جنوری میں ایک فوجی کارروائی کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا، جن پر نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات کی سمگلنگ اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق امریکی توانائی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک اپنی تیل کی پیداوار کو مزید بڑھا رہا ہے۔

 

مزید خبریں