تہران۔25فروری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، لیکن صرف اسی صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کم سے کم وقت میں ایک منصفانہ اور مساوی …
سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تو معاہدہ ممکن ہے،ایران

مزید خبریں
تہران۔25فروری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، لیکن صرف اسی صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کم سے کم وقت میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ کرے گا۔ ان کا یہ بیان جنیوا میں دونوں ممالک کے درمیان متوقع مذاکرات سے دو روز قبل سامنے آیا ہے۔








