قطر کا شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ

جنیوا۔25فروری (اے پی پی):قطر نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ اور اقوامِ متحدہ کے طریقہ کار کے ساتھ شامی حکومت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری انصاف اور لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیٹیوں کا قیام احتساب، انصاف اور قومی مفاہمت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔۔ سیریئن عرب نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات قطر کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی …

جنیوا۔25فروری (اے پی پی):قطر نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعادہ اور اقوامِ متحدہ کے طریقہ کار کے ساتھ شامی حکومت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری انصاف اور لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیٹیوں کا قیام احتساب، انصاف اور قومی مفاہمت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔۔ سیریئن عرب نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات قطر کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون مریم بنت علی بن ناصر المسند نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے اور شامی حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان مکمل انضمام کا بھی خیرمقدم کیا اور اسے سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی اور تمام سرحدی گزرگاہوں کو مستقل کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا۔

قطری وزیر نے سوڈان میں جاری لڑائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سوڈان میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیں اور پائیدار امن کے لیے کام کریں۔ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطحی سیشن میں 120 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں