بیجنگ ۔25فروری (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری تجربات معطل رکھنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے اور ان کی بحالی کے لیے بہانے تلاش کرنا بند کرے۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے چین پر جوہری دھماکوں کے تجربات کا الزام بے بنیاد …
امریکا جوہری تجربات کی بحالی کے لیے جواز تراشنا بند کرے، چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔25فروری (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری تجربات معطل رکھنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے اور ان کی بحالی کے لیے بہانے تلاش کرنا بند کرے۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے چین پر جوہری دھماکوں کے تجربات کا الزام بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دیگر ممالک کے خلاف منفی بیانیہ گھڑ کر اور الزامات عائد کر کے اپنی بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے اور عالمی اسلحہ کنٹرول نظام کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔








