وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔‎اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔‎ اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔‎اجلاس میں …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔‎اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔‎

اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔‎اجلاس میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی اتفاق ہوا۔

اجلاس میں ‎صوبائی حکومتوں کو درکار وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلئے وفاقی سطح پر خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ‎عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے، ‎دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔