اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نویں محرم الحرام کو نواسہ رسولحضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کرنے کیلئے الم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں …
اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نویں محرم الحرام کو نواسہ رسولحضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کرنے کیلئے الم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے تھے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری سے برآمد ہوا اور مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقام آعاز پر اختتام پذیر ہوگیا۔









