اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت اور رہنمائی کے پیش نظر ’’پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘‘ کا اجراء کر دیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور شکایات کے طریقۂ کار سے متعلق عمومی رہنمائی فراہم کرے گا۔ بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق متعارف کردہ ’’پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘‘ واٹس ایپ (03150055055) پر دستیاب ہے اور …
پی ٹی اے کا ٹیلی کام صارفین کی سہولت اور رہنمائی کے پیش نظر ’’پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘‘کا اجراء

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت اور رہنمائی کے پیش نظر ’’پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘‘ کا اجراء کر دیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور شکایات کے طریقۂ کار سے متعلق عمومی رہنمائی فراہم کرے گا۔
بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق متعارف کردہ ’’پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘‘ واٹس ایپ (03150055055) پر دستیاب ہے اور مینو پر مبنی آپشنز فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے متعلقہ معلومات فوری طور پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
یہ نظام منتخب کمانڈز پر ردِعمل دیتا ہے جس سے مؤثر اور تیز رفتار رابطہ ممکن ہوتا ہے۔پی ٹی اے کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا، ریگولیٹری معلومات تک آسان رسائی یقینی بنانا اور سوالات کے بروقت جواب کی فراہمی ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر ڈیجیٹل سہولت کو فروغ دیا جا سکے۔واضح رہے کہ متعارف کردہ یہ سہولت واٹس ایپ پر دستیاب ہے ۔








