اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 26 اور بلوچستان …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 26 اور بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف افواج پاکستان مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور انشاء اللہ ان کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔








