صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشمالی اور جنوبی سرحدوں پر فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے بعد صدرِ نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور ہتھیاروں کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ کارکردگی …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشمالی اور جنوبی سرحدوں پر فتنۂ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے بعد صدرِ نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور ہتھیاروں کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔