انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کی حتمی تیاری کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):انٹیگریٹڈ انرجی پلان (آئی ای پی) کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کی حتمی تیاری کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور ساخت پر تفصیلی غور و خوض اور مشاورت کی گئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اجلاس کی …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):انٹیگریٹڈ انرجی پلان (آئی ای پی) کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کی حتمی تیاری کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور ساخت پر تفصیلی غور و خوض اور مشاورت کی گئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو مشاورت کیلئے پیش کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ توانائی کے مختلف شعبوں اور محکموں کے درمیان باہمی ربط کو آئی ای پی کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کا بنیادی جزو قرار دیا جائے گا۔

سٹیئرنگ کمیٹی نے آئی ای پی کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو طویل المدتی توانائی حکمت عملی کی بنیاد قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد آئی ای پی کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو منظوری کے لیے سی سی او ای کو ارسال کیا جائے گا، سی سی او ای کی منظوری کے بعد آئی ای پی کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انٹیگریٹڈ انرجی پلان کی حتمی منظوری سال 2027ء میں متوقع ہے۔