گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ملاقات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی جس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی جامعات کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز، تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارہ جاتی استحکام کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ فریقین نے اعلیٰ …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی جس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی جامعات کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز، تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارہ جاتی استحکام کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ فریقین نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی پائیدار ترقی اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی جامعات کے لیے فنڈز میں اضافے اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جدید تعلیمی وسائل اور تحقیق کے مواقع ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کمیشن صوبے کی جامعات کے مالی استحکام، معیار تعلیم میں بہتری اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے باہمی اشتراک سے ہی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیقی صلاحیت میں اضافے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔