میڈرڈ ۔26فروری (اے پی پی):سپین کے مشہور ترین اور پرہجوم ساحلوں میں سے ایک سیاحتی ساحل "لانزاروٹ" کو بند کر دیا ہے۔برطانوی اخبار "ڈیلی ایکسپریس" کے مطابقجزائر کینری میں صحت کے حکام نے یورپ کے مشہور ترین اور پرہجوم ساحلوں میں سے ایک سیاحتی ساحل "لانزاروٹ" کو بند کر دیا ہے۔ سال بھر لاکھوں یورپی باشندے اس ساحل کا رخ کرتے ہیں۔ عارضی بندش کا یہ فیصلہ وہاں آلودگی کی …
سپین کےساحل لانزاروٹ کو فضلات کی آلودگی کے باعث سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا
میڈرڈ ۔26فروری (اے پی پی):سپین کے مشہور ترین اور پرہجوم ساحلوں میں سے ایک سیاحتی ساحل "لانزاروٹ” کو بند کر دیا ہے۔برطانوی اخبار "ڈیلی ایکسپریس” کے مطابقجزائر کینری میں صحت کے حکام نے یورپ کے مشہور ترین اور پرہجوم ساحلوں میں سے ایک سیاحتی ساحل "لانزاروٹ” کو بند کر دیا ہے۔ سال بھر لاکھوں یورپی باشندے اس ساحل کا رخ کرتے ہیں۔
عارضی بندش کا یہ فیصلہ وہاں آلودگی کی بلند سطح دریافت ہونے کے بعد کیا گیا ہے جو عوامی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہےنے بتایا ہے کہ ٹیسٹوں میں پانی کے اندر انسانی فضلے کی آلودگی کی اعلیٰ سطح انکشاف ہونے کے بعد ساحل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔صحتِ عامہ کے حکام کے مطابق اس مشہور جزیرے کے چھوٹے قصبے "بلایا بلانکا” کے ساحل پر انتڑیوں کے بیکٹیریا کی بلند مقدار پائی گئی ہے۔
یہ بیکٹیریا، جو عام طور پر انسانوں اور جانوروں کے نظامِ ہضم میں رہتے ہیں، پیشاب کی نالی کے انفیکشن جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ٹیسٹوں کے نتائج سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ "لانزاروٹ” میں آلودگی کی موجودہ سطح لوگوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔









