امریکا کے ساتھ معاہدہ اسی صورت ممکن ہے جب سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے، ایران

تہران ۔26فروری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ اسی صورت ممکن ہے جب صرف سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کم سے کم وقت میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے تک …

تہران ۔26فروری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ اسی صورت ممکن ہے جب صرف سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کم سے کم وقت میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ کرے گا۔