ہنوئی ۔26فروری (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ریلوے لائن پر ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پیدل چلنے والا شخص شدید زخمی ہواجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری …
ویتنام، ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
ہنوئی ۔26فروری (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ریلوے لائن پر ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پیدل چلنے والا شخص شدید زخمی ہواجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔









