کیلیفورنیا ، سیلز میں برڈ فلو کے پہلے کیس کی تصدیق

واشنگٹن۔26فروری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اینو نیوو سٹیٹ پارک میں سیل کے 7 بچوں میں انتہائی مہلک ایویئن انفلوئنزا ایچ فائیو این ون (H5N1) کی تصدیق ہوئی ہے جو ریاست میں سمندری ممالیہ جانوروں میں برڈ فلو کا پہلا کیس اور ہاتھی نما سیلز میں پہلی بار اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب یو سی سانتا کروز سے …

واشنگٹن۔26فروری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اینو نیوو سٹیٹ پارک میں سیل کے 7 بچوں میں انتہائی مہلک ایویئن انفلوئنزا ایچ فائیو این ون (H5N1) کی تصدیق ہوئی ہے جو ریاست میں سمندری ممالیہ جانوروں میں برڈ فلو کا پہلا کیس اور ہاتھی نما سیلز میں پہلی بار اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہے۔

شنہوا کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب یو سی سانتا کروز سے وابستہ ماہر ماحولیات و ارتقائی حیاتیات پروفیسر روکسانے بیلٹران کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے 19 اور 20 فروری کو سیلز میں غیر معمولی سانس اور اعصابی علامات، جن میں کمزوری اور کپکپی شامل تھیں، کا مشاہدہ کیا۔بیمار اور مردہ جانوروں سے حاصل کیے گئے نمونے فوری طور پر کیلیفورنیا اینیمل ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی لیبارٹری سسٹم کو بھیجے گئے جہاں ابتدائی جانچ میں ایویئن انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی۔

انسٹی ٹیوٹ فار پینڈیمک انسائٹس کی ڈائریکٹر کرسٹین جانسن نے کہاکہ آزادانہ گھومنے والے سمندری ممالیہ جانوروں میں وبا کی یہ غیر معمولی حد تک تیز تشخیص ہے، ممکنہ طور پر ہم نے مربوط ٹیموں اور فعال نگرانی کی بدولت یہاں ابتدائی کیسز کی نشاندہی کی ہے۔وبا کی تحقیقات کے دوران کیلیفورنیا اسٹیٹ پارکس نے سیلز کو دیکھنے کے عوامی مقامات عارضی طور پر بند کر دیے ہیں ۔

 

مزید خبریں