اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ نے ایران کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنی …
پاکستانی شہری ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دفتر خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ نے ایران کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے، چوکس رہنا چاہیے اور غیر ضروری سفر کو کم سے کم کرنا چاہیے۔ بیان میں پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تہران میں پاکستان کے سفارتخانے اور دیگر پاکستانی مشنز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہیں۔








