چیچہ وطنی۔ 28 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے اندھیرے کی آڑ میں کی گئی کارروائی کو کھلی جارحیت اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دینے پر مسلح افواجِ پاکستان …
پاکستان کی خودمختاری، قومی وقار اور سرحدی سلامتی پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی،وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 28 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے اندھیرے کی آڑ میں کی گئی کارروائی کو کھلی جارحیت اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دینے پر مسلح افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، قومی وقار اور سرحدی سلامتی پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اپنی جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔ پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ امن کے خواہاں ہیں، مگر جارحیت کا جواب پوری قوت اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔








