سبی 28 فروری (اے پی پی):ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے سبی پولیس کی جانب سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس سبی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایس ایس پی سبی …
سبی پولیس نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

مزید خبریں
سبی 28 فروری (اے پی پی):ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے سبی پولیس کی جانب سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس سبی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ریڈر ٹو ایس ایس پی مقصود اکبر سیلاچی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی پودے لگا کر مہم میں عملی حصہ لیا۔
تقریب میں کنزرویٹر فاریسٹ سبی ڈویژن زاہد رند نے شجر کاری مہم کے آغاز پر ایس ایس پی سبی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی ایف او طارق شاہ، اللہ وسایا، شوکت ڈومکی، کرم خان خجک، رضوان خجک، راجہ وقاص بشارت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔








