تھرپارکر۔ 28 فروری (اے پی پی):صوبائی صلاحکار ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سندھ دوست محمد راہموں اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا …
پاک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایم این اے،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی

مزید خبریں
تھرپارکر۔ 28 فروری (اے پی پی):صوبائی صلاحکار ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سندھ دوست محمد راہموں اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی جرات، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہماری قومی طاقت کا مظہر ہے اور قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
افغانستان کی جانب سے رات کے پیٹ میں کیئے گئے حملے کی کوشش کو پاک افواج کے جوانوں نے بہادری سے ناکام بنایا، پاک افواج نے ہمیشہ بہادری کے ساتھ دشمن ملک قوتوں کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کے سرحدوں کو دشمن کی میلی آنکھ سے بچایا ہے، ہم نے ہمیشہ اپنی پاک افواج پر فخر محسوس کیا ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک اور ہمارے خاطر اپنی جانوں کے پرواہ کیئے بغیر دشمنوں سے مقابلہ کیا۔








