علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام سول ایوی ایشنزکے لیے مکمل طور پر دستیاب ہے اور محفوظ ہیں ۔ پی اے اے کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26 کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام سول ایوی ایشنزکے لیے مکمل طور پر دستیاب ہے اور محفوظ ہیں ۔ پی اے اے کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26 کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے لیے 1130 سے 1700 بجے تک بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران عام طور پر مشرقی۔مغربی ٹرانزٹ ٹریفک محدود ہوتی ہے،اگر ایرانی حکام اس نوٹم کو 1700 بجے کے بعد بڑھاتے ہیں تو ہم توقع کرتے ہیں کہ خاص طور پر رات کے معمول کے اوقات میں پاکستانی ایئر اسپیس سے گزرنے والے اوور فلائٹ ٹریفک میں کچھ نمایاں اضافہ ہوگا کیونکہ ایئر لائنز اپنی "لانگ ہال” بین الاقوامی شیڈول فلائٹس کو بند ایرانی ایئر اسپیس کے باعث ایڈجسٹ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ائیر ٹریفک کنٹرول مکمل طور پر تیار ہے اور تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک تاخیر، پابندی یا سیفٹی سے متعلق کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی متوقع ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی قومی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔