سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون، 10 ملزمان گرفتار

سرگودھا۔ 28 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون، 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہداریت پر منشیات فروشوں کے خلاف سرگودھا پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن 8 ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور ہیروئن برآمد کر لی ۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری ''کلین اپ …

سرگودھا۔ 28 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون، 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہداریت پر منشیات فروشوں کے خلاف سرگودھا پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن 8 ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور ہیروئن برآمد کر لی ۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری ”کلین اپ آپریشن” میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے آئس 2 کلو 800 گرام، چرس1 کلو 685 گرام، ہیروئن 100 گرام، شراب 20 لیٹر برآمد کر لی، جس میں تھانہ ساہیوال پولیس نے ملزم زاہد سے 1 کلو 100 گرام آئس، 200 گرام چرس اور 100 گرام ہیروئن، ملزم صفدر سے 50 گرام آئس اور ملزم حسنین سے 50 گرام آئس، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس ملزم عرفان سے 1 کلو 100 گرام آئس، تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزم نزاکت سے 1 کلو 485 گرام چرس، فیکٹری ایریاء پولیس نے ملزم شفقت سے 300 گرام آئس، اربن ایریا پولیس نے ملزم شہزاد سے 200 گرام آئس اور شاہ پور سٹی پولیس نے ملزم قاسم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے ان عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ سرگودھا کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے نہیں چلا جاتا۔

تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، ناجائز اسلحہ کلاشنکوف برآمد سرگودھا: ایس ایچ او ترکھانوالہ صفدراقبال نے سب انسپکٹر منور اقبال اور ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنےوالا ملزم حسنین کوگرفتارکرلیا جس کےقبضہ سےغیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف برآمد کر لی، ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش کرنے اور لیکر گھومنے پر سخت پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے قانون کی گرفت سیبچ نہیں سکیں گے۔