پی ایچ اے آفیسرز ریزیڈینشیا منصوبے کی تکمیل کے لیے اضافی پلاٹس بنائیں گے ،سی ای او پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شاہد حسین نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پی ایچ اے ایف نے پی ایچ اے آفیسرز ریزیڈینسیا، کری روڈ منصوبے کو ہر پہلو سے مکمل کرنے کے لیے اضافی پلاٹس کی تخلیق کی تجویز دی ہے۔محمد شاہد حسین نے بتایا کہ تقریباً 34 اضافی پلاٹس کی تجویز …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شاہد حسین نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پی ایچ اے ایف نے پی ایچ اے آفیسرز ریزیڈینسیا، کری روڈ منصوبے کو ہر پہلو سے مکمل کرنے کے لیے اضافی پلاٹس کی تخلیق کی تجویز دی ہے۔محمد شاہد حسین نے بتایا کہ تقریباً 34 اضافی پلاٹس کی تجویز سی ڈی اے کی منظوری اور عوامی شکایات کے حل کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے کچھ رہائشیوں اور مینجمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ایم سی سی) نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے اور سی ڈی اے کو اعتراضات بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضافی پلاٹس کی تخلیق کے ذریعے ہم باقی ماندہ ترقیاتی کام مکمل، زمین پر قبضے سے بچاؤ ، سینئر افسران کے لیے رہائش فراہم اور 496 ملین روپے کے خسارے کو پورا کریں گے۔سی ای او نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق اضافی پلاٹس کی تجویز کا مقصد سٹریٹ لائٹس، اسکول اور کمیونٹی سینٹر کی تعمیر، اور ٹیوب ویلوں کا سولرائزیشن جیسے اہم ترقیاتی کام مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایچ اے آفیسرز ریزیڈینسیا، کری، اسلام آباد منصوبہ 2012 میں شروع ہوا تھا، تاخیر کے بعد 2014 میں دوبارہ شروع ہوا اور 2022 میں مکمل ہوا۔ منصوبے کے لیے کل 90.82 ایکڑ رقبہ حاصل کیا گیا اور اس میں 588 رہائشی یونٹس کے ساتھ دو کمرشل۔کمز رہائشی بلاکس میں 66 اپارٹمنٹس اور 88 کمرشل شاپس شامل ہیں۔