اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی موجودگی کی اطلاع فی الفور متعلقہ تھانہ کو دی جائے،شہری غیر قانونی مہاجرین کے …
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی موجودگی کی اطلاع فی الفور متعلقہ تھانہ کو دی جائے،شہری غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے کنٹرول روم نمبر 0519108084 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں،ایڈوائزری کے مطابق غیر قانونی مہاجرین کی میزبانی کرنے اور مدد فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
مجسٹریٹس کو مشکوک افراد کی دستاویزات چیک کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام ناکہ جات پر بھی ایڈوائزری پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بس اڈوں کو سیکورٹی سے متعلقہ این او سی کے بغیر آپریٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی، ویزہ کے بغیر افغانی شہریوں کی فی الفور گرفتاری عمل میں لائے جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے ٹریڈ یونینز اور سبزی منڈی ٹریڈرز کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہے،بغیر ویزہ کسی بھی افغان شہری کو کاروباری سرگرمی میں حصہ مت لینے دیا جائے۔ضلعی انتظامیہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کے ساتھ کاروبار کرنے یا ملازمت دینے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔








