لاہور۔28فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی’’پیرا‘‘ نے اتھارٹی کے اغراض و مقاصد، درپیش چیلنجز اور نمایاں کامیابیوں سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پیرا عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک شاندار اور …
آئی جی پنجاب سے ڈی جی ”پیرا”کی ملاقات، اتھارٹی کے مقاصدو کامیابیوں سے آگاہ کیا

مزید خبریں
لاہور۔28فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی’’پیرا‘‘ نے اتھارٹی کے اغراض و مقاصد، درپیش چیلنجز اور نمایاں کامیابیوں سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پیرا عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک شاندار اور موثر منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے پیرا کی تشکیل، ہیومن ریسورس کی فراہمی اور آپریشنل و ٹیکنیکل امور میں بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔آئی جی نے کہا کہ تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے سدباب کے لیے پیرا ایک بہترین فورس ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فیز ون میں پیرا کو تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فراہم کیے گئے جبکہ فیز ٹو میں مزید ہیومن ریسورس اور بہترین تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پیرا افسران و اہلکاروں کو 18 ہفتوں کی جدید تربیت دی جا چکی ہے جبکہ پیرا کے مزید 1300 سارجنٹس اور انویسٹی گیشن افسران کو جدید ترین ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی جی پیرا کو آپریشنل، ٹیکنیکل اور تربیتی امور میں آئندہ بھی مکمل معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی جی پیرا نے ادارے کو فعال اور کامیاب بنانے میں پنجاب پولیس کے کلیدی کردار کو سراہا۔ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خرم شکور، ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شارق کمال اور ایس پی پیرا محمد عمران موجود تھے۔








