لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو مستعد و چوکس رہنے، جامع اور مؤثر سیکورٹی کو یقینی بنانے، وزارت خارجہ کو ایران سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، وزیر اعظم آفس …
وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ، تمام متعلقہ اداروں کو مستعد و چوکس رہنے، جامع اور مؤثر سیکورٹی کو یقینی بنانے، وزارت خارجہ کو ایران سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو مستعد و چوکس رہنے، جامع اور مؤثر سیکورٹی کو یقینی بنانے، وزارت خارجہ کو ایران سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہفتہ کو ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائ اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مضبوط باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایران میں صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ کو، ایران میں موجود پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ، اس کیلئے وزارت خارجہ آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر قیادت، افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔








