اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے اے پی پی کوبتایا کہ رواں سال کانفرنس کا عنوان ’’عقیدت کی نقش گری: گندھارا کے بدھ، بودھی ستوا، جاتک کہانیاں اور گندھارا کے اسٹوپا‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک روڈ سینٹر اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے فوٹوگرافرز کو دعوت …
تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 2026 کے موقع پر فوٹو کانٹیسٹ کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک کو منعقد ہوگی۔
ترجمان پی ٹی ڈی سی نے اے پی پی کوبتایا کہ رواں سال کانفرنس کا عنوان ’’عقیدت کی نقش گری: گندھارا کے بدھ، بودھی ستوا، جاتک کہانیاں اور گندھارا کے اسٹوپا‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلک روڈ سینٹر اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے بدھ مت ورثے کی روحانی گہرائی اور فن کو اپنے کیمرے کے ذریعے اجاگر کریں۔مقابلے کا مقصد گندھارا پاکستان میں پتھر پر تراشی گئی عقیدت، داستان گوئی اور فنّی مہارت کو نمایاں کرنا ہے۔
شرکاء گندھارا بدھ اور بودھی ستوا کے مجسموں کے حسن و وقار، جاتک کہانیوں کی باریک نقش گری، اور گندھارا کے اسٹوپا بدھ مت کی فنِ تعمیر کو اپنے فریم میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
منتخب تصاویر کو تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا فیسٹیول کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام گندھارا کے اس تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے جہاں ایمان اور فن نے یکجا ہو کر بدھ کی ایسی تصویر تخلیق کی جو آج بھی دنیا بھر کو متاثر کرتی ہے۔








