ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا ۔ سعودی ولی عہد سے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق، شام کے صدر احمد الشرع اور لبنان …
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
اردو نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا ۔
سعودی ولی عہد سے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق، شام کے صدر احمد الشرع اور لبنان کے صدر نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے میں ملٹری کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
لبنان کے صدر نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ لبنان کی حکومت اور عوام دونوں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔








