سعودی عرب کی لگژری فضائی سروس ’ریاض ایئر‘ نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے اپنی پہلی افتتاحی پرواز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔اخبار 24 کے مطابق ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے پہلی پرواز ’آر ایکس 0783‘ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔کوالالمپور پہنچنے پر ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ الاحمدی اور ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ داتو سیری اور دیگر اعلی حکام نے استقبال …
سعودی عرب ، ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔1اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی لگژری فضائی سروس ’ریاض ایئر‘ نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے اپنی پہلی افتتاحی پرواز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے پہلی پرواز ’آر ایکس 0783‘ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔کوالالمپور پہنچنے پر ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ الاحمدی اور ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ داتو سیری اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔
فضائی کمپنی کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہفتہ میں ریاض سے براہ راست تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئر لائن کے ذریعے ملائیشیا سے آنے والے عازمین حج و عمرہ زائرین کو بھی کافی سہولت میسر آئے گی۔








