رومانیہ نے دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر رواں ماہ( اگست )کے لیے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہونے پر رومانیہ میں رواں ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ

مزید خبریں
بخارسٹ۔1اگست (اے پی پی):رومانیہ نے دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر رواں ماہ( اگست )کے لیے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق رومانیہ کے وزیرِ اعظم ایلیے بولوژان نے کہا کہ حکومت نے دریائے ڈینیوب پر ایسے کاموں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں جن کے تحت عارضی طور پر دریا کی ایک شاخ سے پانی کا رخ موڑا جائے گا، تاکہ ملک کے دوسرے جوہری ری ایکٹر کو بجلی کے گرڈ سے منسلک رکھا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہونے کے باعث ایک جوہری ری ایکٹر کو بند کرنا پڑا، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ رومانیہ بجلی کی طلب میں اضافے کے اوقات کے دوران درآمدات یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔







